محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کس کے کہنے پر بنایا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کس کے کہنے پر بنایا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر نامزد کیا گیا۔ ان کے اس بیان کے بعد محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر کے طور پر تقرری کی اندرونی کہانی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کے پیچھے نواز شریف کا براہ راست کردار ہے۔ ان کے مطابق محمود خان اچکزئی نے خود نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا تھا، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا اور نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کی تقرری محض ایک عہدے کا معاملہ نہیں بلکہ اس کے دور رس سیاسی اثرات ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی کے دورہ لاہور کے بعد ہی انہیں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ ہوگیا تھا، بتول راجپوت

سینیٹر کامران مرتضیٰ کے مطابق یہ پیش رفت آنے والے دنوں میں ایک وسیع تر میثاقِ جمہوریت کی بنیاد بن سکتی ہے، جس کے تحت مختلف سیاسی قوتیں مل کر نظام کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات میں اس قسم کے فیصلے اہمیت رکھتے ہیں اور مستقبل کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سینیٹر کامران مرتضیٰ کے انکشاف کے بعد محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزدگی ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہے، اور مختلف سیاسی جماعتیں اس معاملے پر اپنی اپنی آرا کا اظہار کر رہی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس فیصلے کے اثرات قومی سیاست میں مزید واضح ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *