6 سورجوں کی ویڈیو وائرل ,سائنسدانوں کی وضاحت

6 سورجوں کی ویڈیو وائرل ,سائنسدانوں کی وضاحت

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں آسمان پر ایک نہیں بلکہ ’6 سورج‘نظر آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس منظر نے صارفین کو حیران کر دیا اور مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ یہ منظر چین میں ریکارڈ کیا گیا اور اسے دیکھنے والے متعدد افراد موجود تھے۔ تاہم ماہرینِ فلکیات اور سائنسدانوں کے مطابق اس قسم کے مناظر کسی غیر معمولی خلائی واقعے کا ثبوت نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :برمودا جزیرے کے نیچے چھپا حیران کن راز

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے مناظر عموماً روشنی کے انعکاس اور فضا میں موجود برف کے باریک ذرات یا بادلوں کی تہوں کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ اس عمل میں سورج کی روشنی مختلف زاویوں سے منعکس ہو کر ایک سے زیادہ روشن نقطے بنا سکتی ہے، جسے انسانی آنکھ غیر معمولی شکل میں دیکھتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے ساتھ کچھ غیر مصدقہ دعوے بھی گردش کر رہے ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ ویڈیو بنانے والا شخص بعد میں غائب ہو گیا یا اس کی معلومات دبائی گئیں۔ تاہم اس حوالے سے کسی معتبر ادارے یا سرکاری ذریعہ سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں :سمندر کے اوپر معلق نظر آنے والی کشتی، حقیقت سامنے آگئی

ماضی میں بھی دنیا کے مختلف حصوں میں اس نوعیت کے بصری دھوکے رپورٹ ہو چکے ہیں جنہیں سائنسی طور پر آپٹیکل الیوژن یا ماحولیاتی انعکاس کے اثرات قرار دیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے ویڈیوز کو دیکھتے وقت سائنسی وضاحت کو ترجیح دینی چاہیے اور غیر مصدقہ دعووں کو حقیقت کے طور پر آگے نہیں پھیلانا چاہیے۔یہ معاملہ ایک بار پھر اس بات کی یاد دہانی ہے کہ وائرل مواد اور سائنسی حقیقت میں فرق سمجھنا ضروری ہے۔

editor

Related Articles