رفتار چینل کے فرحان ملک کی پاکستان دشمنی بے نقاب، منیب فاروق نے حقیقت کھول دی

رفتار چینل کے فرحان ملک کی پاکستان دشمنی بے نقاب، منیب فاروق نے حقیقت کھول دی

معروف اینکر اور سینئر تجزیہ کار منیب فاروق نے رفتار چینل کے مالک فرحان ملک کی اصلیت سب کے سامنے کھول کررکھ دی ۔

منیب فاروق  نے اپنے ایک تجزیے میں فرحان ملک کی وطن دشمنی عوام کے سامنے آشکار کردی ، قوم دشمنی کرنے والے یہ عناصر جنہوں نے مئی کی جنگ کے دوران نہ صرف ملک کے حق میں نہیں بلکہ اپنے وطن کے خلاف ہی زبان کھولی،  یہ وہی لوگ ہیں بلکہ وطن فروشوں کا جھنڈ ہیں جو اس وقت پاکستان کی کامیابیوں کو نظر انداز کرکے بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے میں لگے ہوئے تھے۔

منیب فاروق نے رفتار نامی پلیٹ فارم کی حقیقت عوام کے سامنے رکھتے بتایا کہ یہ لوگ غلیظ اورملک کے دشمن ہیں ، ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے جس کو آپ کہہ سکیں کہ کوئی سیکیورٹی ایکسپرٹ ہے اور وہ اپنا ملک دشمن ایجنڈا لے کر اُس وقت،  جب کامیابی ، عزت جو پاکستان کو دنیا میں ملی جس کا اعتراف دنیا نے کیا اور دنیا کو یہ ثابت ہوا کہ پاکستان نے بہت پھینٹا لگایا ہے بھارت کو اور اس جنگ کے اندر جو دو تین دن کے کشیدگی تھی ، یہ لوگ  کس زعم یا کروفر کے ساتھ بیٹھ کرکہہ رہے ہیں کہ” آخری بال پر ہمیں چھکے پڑگئے اور سیزفائر ہوگیا،”  اس وقت جب دنیا کہہ رہی، دنیا کا طاقتور شخص  امریکا  کا صدر ٹرمپ کہہ رہا ہے کہ پاکستان نے سات ، آٹھ جہاز گرائے گئے وہ کہہ سکتا تھا کہ نہیں ، پاکستان کو مارپڑی لیکن کیا اس نے یہ بات کہی؟؟  کیونکہ سب جان چکے کہ بھارت کو مار پڑی ، ایسی صورتحال میں رفتار چینل کے وطن دشمنوں کا پاکستان کو برا بھلا کہنا اور بھارت کی حمایت کرنا ایک غدارانہ فعل کے سوا کچھ نہیں۔

 رفتار کے فرحان ملک جیسے لوگ وطن فروش ہیں ، مئی کی جنگ میں پاکستان کی جیت اور بھارت کو لگے پھینٹے کا دنیا اعتراف کررہی ہے، سب سے زیادہ طاقتور صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہر تقریر یا میڈیا سے گفتگو میں مودی کی چھترول کرتا ہے،  فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتا ہےاور بھارتی آرمی چیف اعتراف کررہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی تمام تنصیبات اور جہازوں کا علم تھا ۔

منیب فاروق نے رفتار چینل  کو آڑے ہاتھوں لیتے  کہا کہ میں ان کو کیا کہوں یہ کس قسم کے کردار ہں،اور یہ وہ لوگ ہیں اور اس کے علاوہ بھی ایک لاٹ ایک وطن فروشوں کا جھنڈ بیٹھا تھا جو ٹویٹس نظر آرہی ہونگی آپ کو ، انہوں نے اس جنگ کے دوران جو ظلم ہمارے ساتھ کیا غیر مناسب ٹویٹس کے ساتھ ان کے نام اور شکلیں عوام کو یاد رکھنی چاہیے ، اس دور میں جو باتیں انہوں نے فوج کے خلاف کیں ” پلٹ  کر وار جواب کب دوگے ؟”  اور ان کا دل تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچے، یہ اس لیے تھا کہ اس سے پاک فوج کی سبکی ہو اور خان صاحب کو  فائدہ ہو ، ان یوتھیوں نے جنگ کے دوران بھی پاکستان کو گالی، اور بھارت کو خوش آمدید کیا تھا، سمجھتے تھے کہ پاکستان ہارے گا تو عمران نیازی باہر آجائے گا ، ان سے پوچھے کہ خان صاحب نے اس ملک پر ہی دوبارہ حکومت کرنی ہے نا یہیں آن ہے تو آپ کیا باتیں کررہے ہیں کس بے شرمی سے انہوں نے جھوٹ پھیلائے ہیں اور اب یہ منہ چھپائے پھر رہے ہیں۔

درحقیقت رفتار کا رویہ جو جنگ کے دوران بھی ملک کی حمایت کے بجائے دشمن کے حق میں بولتے رہے، اور پاکستان کی فتح کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے،  یہ رویہ قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، رفتار چینل اور اس کے اینکر فرحان ملک نے وہ رویہ اپنایا ہے جو پاکستان کی عزت اور قومی وقار کے منافی ہے ، مئی کی جنگ میں پاکستان کی شاندار جیت اور بھارت کو دی جانے والی سخت شکست کو نظرانداز کرنا اور اس کی کامیابیوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنا کسی بھی محب وطن پاکستانی کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے جدید مانیٹیرنگ سسٹم نے دشمن کے رافیل طیاروں پر کیسے دھاک بٹھا دی؟ سینئر اینکر منیب فاروق کے تہلکہ خیز انکشافات

فرحان ملک جیسے لوگ اصل میں ملک کے دشمن ہیں جو ہر موقع پر پاکستان کی طاقت اور دفاعی صلاحیتوں کو کمزور دکھانے میں لگے رہتے ہیں، وہ نہ صرف پاکستان کی فوج اور قیادت کی کامیابیوں کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ ایسے بیانات دیتے ہیں جو قوم کے جذبے کو ٹھیس پہنچاتے ہیں اور دشمن کو خوش کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

دنیا بھر کے طاقتور رہنماؤں نے مئی کی جنگ میں پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں، ایسی صورتحال میں رفتار اور فرحان ملک جیسے لوگ ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں،  جو ناقابلِ معافی ہے، یہ اخلاقی اور قومی دیانت کا سوال  ہے، ایسے لوگوں کا پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں ہونا چاہیے جنہوں نے دشمن کے حق میں بات کی اور اپنے ملک کی شکست کے خواب دیکھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *