سابق پی ٹی آئی رہنما کا پیپلزپارٹی میں شمو لیت کا فیصلہ

سابق پی ٹی آئی رہنما کا پیپلزپارٹی میں شمو لیت کا فیصلہ

سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما وسیم افضل چن نے اپنے بھائی سابق ایم پی اے گلریز افضل چن کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور آئندہ چند روز میں باضابطہ اعلان متوقع ہے، اس پیش رفت کو پنجاب بالخصوص منڈی بہاؤالدین کی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

وسیم افضل چن اور گلریز افضل چن کا تعلق ایک معروف سیاسی گھرانے سے ہے، دونوں بھائی سابق صوبائی وزیر حاجی افضل چن کے صاحبزادے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ندیم افضل چن کے بھائی بھی ہیں۔

یہی خاندانی پس منظر اس سیاسی فیصلے کو مزید اہم بنا دیتا ہے کیونکہ ندیم افضل چن طویل عرصے سے پیپلز پارٹی میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں اور پارٹی کے اہم ترجمان سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ،اہم رہنما نے استعفیٰ دے دیا

وسیم افضل چن 2008 کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، جبکہ گلریز افضل چن نے 2013 کے انتخابات میں منڈی بہاؤالدین کے حلقہ پی پی 43 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔

وقت گزرنے کے ساتھ سیاسی حالات تبدیل ہوتے گئے 2023 کے انتخابات میں وسیم افضل چن کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ مل سکا، جس کے بعد انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا، مگر کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

دوسری جانب پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت نے ان کی شمولیت کے حوالے سے مثبت اشارے دیے ہیں جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ پارٹی انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے،وسیم افضل چن اور گلریز افضل چن کی پیپلز پارٹی میں ممکنہ واپسی نہ صرف منڈی بہاؤالدین بلکہ وسطی پنجاب کی سیاست پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے یہ پیش رفت ایک طرف پیپلز پارٹی کی تنظیمی پوزیشن کو مضبوط بنا سکتی ہے تو دوسری جانب دیگر جماعتوں کے لیے نئے سیاسی چیلنجز بھی پیدا کر سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *