سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ تیراہ آپریشن کے دوران ہونے والے حملوں اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنھوں نے دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت دوبارہ آباد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چالیس ہزار افراد کو دوبارہ اسلحہ سمیت آباد کرنا، اور 150 دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنا انہی افراد کی ذمہ داری ہے، جنھوں نے بعد میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے جو کیا ٹھیک کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے دستاویزات پر دستخط کیے جن کے تحت دہشت گردوں کو چھوڑا گیا۔ سینیٹر افنان اللہ نے تحریک انصاف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ ایسا تاثر دیتے ہیں جیسے انہیں اس پورے معاملے کا کچھ علم نہ ہو، اور آج بھی منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔