محرم الحرام کا آغاز کب ہوگا؟ رویت ہلال کمیٹی آج فیصلہ کرے گی

محرم الحرام کا آغاز کب ہوگا؟ رویت ہلال کمیٹی آج فیصلہ کرے گی

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام ہوگا جس میں ملک بھر میں محرم کا چاند دیکھے جانے سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد کمیٹی باضابطہ اعلان کرے گی کہ یکم محرم کب ہوگی۔

ترجمان سپارکو کے مطابق محرم الحرام کا چاند 15 جون 2026 کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا تاہم اسی روز شام کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق ذی الحج 1447 ہجری کے 30 دن مکمل ہونے کا بھی امکان ہے جس کے بعد یکم محرم 17 جون 2026 کو ہونے کی توقع ہے۔

سپارکو کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 50 منٹ ہوگی جبکہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 40 منٹ کا فرق متوقع ہے۔ اگر یکم محرم 17 جون کو قرار پاتی ہے تو یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ کے بعد سونے کی اونچی اڑان ، فی تولہ بڑا اضافہ

دوسری جانب محرم الحرام کے آغاز سے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی جو ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر چاند کی رویت کا اعلان کرے گی۔

حکام کے مطابق اسلامی مہینوں کے آغاز کا حتمی اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے اور سرکاری اعلان اسی کے فیصلے کی روشنی میں کیا جائے گا۔

editor

Related Articles