صدر ٹرمپ کا ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں میں تیزی کا انتباہ

صدر ٹرمپ کا ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں میں تیزی کا انتباہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایران کے خلاف جاری فوجی مہم میں غیر معمولی اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکی افواج اپنے حملوں میں مزید تیزی لائیں گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے سے ایران پر سخت کارروائیاں متوقع ہیں اور جنگ کا دائرہ کار بڑھنے جا رہا ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ بدلتے ہوئے حالات کے پیشِ نظر کسی بھی لمحے اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کی گنجائش رکھتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے ایران کے معاشی مرکز ‘خارگ جزیرے’ پر ممکنہ قبضے یا حملے سے متعلق سوال کیا گیا، تو صدر نے اسٹریٹجک رازداری برقرار رکھتے ہوئے براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے اس سوال کو بیوقوفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی منصوبوں کو عوامی سطح پر بیان کرنا ان کی ترجیح نہیں ہے، لیکن حالات کسی بھی وقت نیا رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ خارگ جزیرہ ایران کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ملک کی 90 فیصد خام تیل کی برآمدات اسی راستے سے ہوتی ہیں۔

اسی دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی اداروں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک مشکوک ڈرون کو فوری کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا ہے۔ اس واقعے کے بعد حساس علاقوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور متعلقہ حکام ڈرون کی آمد کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران ہتھیار ڈالنے کے بہت قریب ہے،صدر ٹرمپ کا دعویٰ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *