پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیئے نیا مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی مریم نوازکی انسپکشن ٹیمیں مزکورہ کے پی آئی پر مانیٹرنگ کریں گی۔ عوامی مسائل کی نگرانی کے لیے 22 شعبوں پر مبنی کے پی آئیز نافذکی گئیں’روٹی ، اشیائے ضروریہ، سڑکیں، ہسپتال اور سکول مانیٹر ہوں گے۔
ہر ضلع میں آن گرائونڈ ٹیموں کے ذریعے کارکردگی چیک کی جائے گی۔ سپیشل برانچ، میڈیا اور سوشل میڈیا رپورٹس بھی شامل ہیں۔ پی ایس سی اے کیمروں کی لائیو فیڈ سے صوبہ بھر کی نگرانی ہوگی۔ مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانیکا مقصد فوری اصلاح اور جوابدہی ہوگی ،نیا مانیٹرنگ سسٹم عوامی شکایات کے فوری حل میں مدد دے گا۔
پنجاب حکومت کے اس اقدام کے تحت ضلع راولپنڈی میں کارکردگی کی نگرانی کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو جانچنے اور رپورٹ کرنے کے لیے 25 رکنی فورس تشکیل دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے، احتساب کو مضبوط بنانے اور عوامی شکایات کے بروقت حل کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی سطح پر کارکردگی کی نگرانی کا نظام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید جانیئے: ٹریفک پولیس پنجاب میں روزانہ کتنے ٹریفک چالان کرتی ہے؟ ایڈیشنل آئی جی کے چشم کُشا انکشافات

