8 فروری بسنت کی مناسبت عمران خان کی ہمشیرہ نورین خان کا منفرد احتجاج کا اعلان

8 فروری بسنت کی مناسبت عمران خان کی ہمشیرہ نورین خان کا منفرد احتجاج کا اعلان

، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین خان نے 8 فروری بسنت کی مناسبت سےاعلان کیا ہے کہ اب زمین اور آسمان پر بھی عمران خان کی پتنگوں سے احتجاج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے 8 فروری بسنت کی مناسبت نے دلچسپ احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اب زمین اور آسمان پر عمران خان کی تصویروں والے پتنگوں سے احتجاج ہو گا۔

انہوں نے حکومت اور انتظامیہ پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ لوگ ہم سے ڈر بھی چکے ہیں اور ہار بھی چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ظالم اور بزدل ہیں لیکن ہم یہاں آتے رہیں گے اور ان شاء اللہ ان کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

نورین نیازی نے کہا کہ ہر بار ملاقات کروانے کا جھوٹا وعدہ کیا جاتا ہے، اب ہمیں ان کی کسی بات کا اعتبار نہیں رہا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہم ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر بھی لاتے ہیں مگر ایس ایچ او اس کی طرف دیکھتا تک نہیں، ججز کی حیثیت ختم ہو چکی ہے اور قانون کی عملداری ختم نظر آتی ہے۔

مزید پڑھیں: سینئیر تجزیہ کاروں نے پی ٹی آئی کے ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا سے ہوا نکال دی

انہوں نے 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے دلچسپ انداز میں کہا کہ احتجاج کے روز انہوں نے بسنت کا اعلان کر دیا ہے، تو اب زمین اور آسمان پر بھی عمران خان کی پتنگوں سے احتجاج ہوگا۔

ان کے مطابق یہ احتجاج محض علامتی نہیں بلکہ عوامی غصے اور مزاحمت کا اظہار ہوگا۔نورین نیازی نے کہا کہ ہم تو صرف عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں، عوام نکل رہی ہے اور یہ تو صرف آغاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ ایک دن یہ لوگ عمران خان سے معافی مانگیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *