پی ایس ایل کی نئی ٹیم ’’سیالکوٹ‘‘ کا مکمل نام اور لوگو سامنے آگیا

پی ایس ایل کی نئی ٹیم ’’سیالکوٹ‘‘ کا مکمل نام  اور لوگو سامنے آگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11شروع ہونے سے قبل نئی شامل ہونے والی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنا باضابطہ لوگو جاری کر دیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی شائقینِ کرکٹ کو پہلی مرتبہ ٹیم کی برانڈنگ اور شناخت کی واضح جھلک دیکھنے کو ملی ہے، کیونکہ یہ فرنچائز اپنے ڈیبیو سیزن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز سمجھی جانے والی سیالکوٹ ٹیم کے مکمل نام کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ’اوزید‘ گروپ کے چیئرمین نے شریک مالک کامل خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ہمراہ ٹیم کے نام سے پردہ اٹھایا۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ سیالکوٹ کی فرنچائز کا نام باضابطہ طور پر “سیالکوٹ اسٹالینز” رکھا گیا ہے۔

جاری کیے گئے لوگو میں ٹیم کا نام “Sialkot Stallionz” نمایاں انداز میں دھاتی طرز کی بولڈ تحریر میں دکھایا گیا ہے، جو گہرے رنگ کے پس منظر پر ترتیب دیا گیا ہے۔ لوگو کے نیچے “EST. 2026” درج ہے، جس کا مقصد اس بات کو واضح کرنا ہے کہ یہ ایک نئی قائم ہونے والی پی ایس ایل فرنچائز ہے اور اس کا کسی بھی طرح ماضی کی سیالکوٹ اسٹالینز ٹیم سے باضابطہ تسلسل یا وابستگی نہیں، بلکہ یہ اپنی الگ شناخت کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوزید گروپ کے چیئرمین حمزہ مجید نے کہا کہ سیالکوٹ کی ٹیم “سیالکوٹ اسٹالینز” کے تاریخی اور مقبولِ عام نام کے ساتھ پی ایس ایل میں شرکت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ “اسٹالینز” محض ایک نام نہیں بلکہ سیالکوٹ کی کرکٹ کی پہچان اور ایک شاندار تاریخ کی علامت ہے۔ شائقینِ کرکٹ کی خواہشات اور سیالکوٹ کی روایتی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے اسی نام کا انتخاب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: مقامیکھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹگریز سامنے آ گئیں

حمزہ مجید نے مزید کہا کہ سیالکوٹ اسٹالینز کی واپسی سے پی ایس ایل کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی اور شائقین کو ٹیم کے لوگو، کٹ اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے جلد ہی بڑے سرپرائزز دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ فرنچائز کے لیے جن ناموں پر غور کیا گیا تھا، ان میں سیالکوٹ تھنڈرز، سیالکوٹ سکسرز، سیالکوٹ اسٹالینز، سیالکوٹ فیلکنز اور سیالکوٹ شاہینز شامل تھے، تاہم بالآخر تاریخی اور عوامی مقبولیت کے حامل نام سیالکوٹ اسٹالینز کو حتمی منظوری دی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *