رمضان سے قبل آٹا بحران،نانبائی ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کردیا

رمضان سے قبل آٹا بحران،نانبائی ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کردیا

رمضان المبارک سے چند ہفتے قبل ہی ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی شدید قلت اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے شہریوں اور نان بائیوں دونوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے،خاص طور پر راولپنڈی اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اگر آٹے کی قیمتوں میں یہی اضافہ برقرار رہا تو روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہو جائے گا۔
راولپنڈی میں نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق فائن آٹے کی 80 کلوگرام بوری کی قیمت 12 ہزار 800 روپے تک جا پہنچی ہے۔

لال آٹے کی 80 کلوگرام بوری 11 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران آٹے کی ہر بوری میں 1 ہزار 200 سے لے کر 1 ہزار 800 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، جو نان بائیوں کے لیے ناقابلِ برداشت بنتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب نہ ہونے کے باعث انہیں اوپن مارکیٹ سے مہنگا آٹا خریدنا پڑ رہا ہے، جس سے کاروبار شدید دباؤ کا شکار ہے۔
نان بائیوں کا مؤقف ہے کہ اگر حکومت نے فوری مداخلت نہ کی تو تندور مالکان کے پاس روٹی کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچے گا، جس کا براہِ راست اثر عام صارف پر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں :مہنگائی بے قابو ! گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

خاص طور پر رمضان المبارک میں جب آٹے اور روٹی کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہےدوسری جانب لاہور میں بھی صورتحال مختلف نہیں اگرچہ شہر میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے اور ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے، تاہم نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قلت اور مہنگائی جیسے بنیادی مسائل پر فوری توجہ نہیں دی جا رہی۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرے، آٹے کی سپلائی بحال کی جائے اور مناسب نرخوں پر آٹا فراہم کیا جائے تاکہ رمضان سے قبل بحران پر قابو پایا جا سکے،ایسوسی ایشن نے راولپنڈی ڈویژن بھر میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *