بھارتی میڈیا نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے کردار اور پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا کھل کراعتراف کرلیا

بھارتی میڈیا نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے کردار اور پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا کھل کراعتراف کرلیا

بھارتی میڈیا دی وائر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار اور پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا کھل کر اعتراف کیا گیا ہے،بھارتی جریدے دی وائر نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بااختیار چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر سامنے آئے ہیں جو نہ صرف پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت کر رہے ہیں بلکہ جوہری طاقت کے نگہبان کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اپنے دفاعی ڈھانچے کو مزید منظم اور مضبوط کیا ہے،دی وائر نے اپنی رپورٹ میں بھارت کے اندر بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور ہندوتوا نظریے کے اثرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بھارتی پالیسیوں میں نفرت، انتقام اور جارحانہ سوچ نمایاں ہوتی جا رہی ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ خود بھارت کے اندرونی استحکام کے لیے بھی خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

خاص طور پر نئی دہلی میں ہونے والی یوتھ سمٹ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے نوجوانوں کو انتقامی ذہنیت اپنانے کی ترغیب دی جو مستقبل کی پالیسی سازی پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔

دی وائر کے مطابق اجیت ڈوول کے اشتعال انگیز بیانات بھارتی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی اور فیصلوں پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بدلے کی ڈاکٹرائن” دانستہ طور پر کسی بڑے تنازع یا حتیٰ کہ جنگ کو ہوا دینے کا سبب بن سکتی ہے۔ اسی تناظر میں بھارت کی کشمیر پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جہاں مسئلے کے حل کے بجائے طاقت اور انتقام پر مبنی سوچ کو ترجیح دی جا رہی ہے، جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کی تقریب، ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسکراہٹ کے ساتھ خیرمقدم

رپورٹ میں پاکستان کے دفاعی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جدید راکٹ فورس قائم کی ہے، جو اس کی دفاعی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج کو ایک مربوط اور مؤثر کمانڈ اسٹرکچر حاصل ہوا ہے، جس نے خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دی وائر نے آپریشن “سندور” کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اس کارروائی نے یہ حقیقت واضح کر دی کہ پاکستان بھارت کے لیے ایک سنجیدہ، منظم اور طاقتور حریف ہے، جسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں،رپورٹ میں ماہرین کی آراء بھی شامل کی گئیں جن کے مطابق اجیت ڈوول کی جارحانہ تقاریر بھارت میں تشدد پسند عناصر کو مزید تقویت دیں گی اور ملک کے اندر انتشار اور عدم استحکام میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ ایسے بیانات کا مقصد بھارت میں اقلیتوں کو درپیش جمہوری زوال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہو سکتا ہے،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کے متعدد ریاستی ادارے شدت پسند نظریات کے زیرِ اثر آتے جا رہے ہیں جو نہ صرف جمہوری اقدار بلکہ جنوبی ایشیا کے مجموعی امن کے لیے بھی ایک خطرناک رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *