ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ کے قریب شادی کی ایک تقریب کے دوران دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جمعے کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے قریشی موڑ کے قریب شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا، جس سے تقریب میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان کے گاؤں عیسوڑی میں پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، 2 معصوم بچے شہید، 8 زخمی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *