ابوظہبی کا مسلسل دسویں سال اہم عالمی اعزاز برقرار

ابوظہبی کا مسلسل دسویں سال اہم عالمی اعزاز برقرار

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی مثال قائم کرتے ہوئے مسلسل دسویں سال دنیا کا محفوظ ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے،۔

تفصیلات کے مطابق یہ درجہ بندی شہری تحفظ، امن و امان اور عوامی سلامتی کے جامع نظام کی بنیاد پر سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابوظہبی نے عالمی سیفٹی انڈیکس میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، جدید پولیسنگ، مؤثر قانون نافذ کرنے والے ادارے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور کمیونٹی کے ساتھ مضبوط رابطہ اس کامیابی کے اہم عوامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابوظہبی میں جرائم کی شرح کم ترین سطح پر ہے جبکہ شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کے لیے محفوظ اور پُرسکون ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، یہی وجوہات ہیں کہ ابوظہبی کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں مسلسل برتری حاصل ہو رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بڑی تعداد میں پاکستانی خاندان اور محنت کش مقیم ہیں، ابوظہبی کا محفوظ ترین شہر قرار دیا جانا اس اعتماد کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ یو اے ای رہائش، روزگار اور خاندانی زندگی کے لیے ایک محفوظ اور مستحکم ملک ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے توجہ حاصل کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کا مشترکہ کریک ڈاؤن, 9 مطلوب اشتہاری ابو ظہبی سے گرفتار

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *