بلوچستان میں شدید سردی کی لہر پائپوں اور سڑکوں پرپانی جم گیا

بلوچستان میں شدید سردی کی لہر پائپوں اور سڑکوں پرپانی جم گیا

شمالی بالائی بلوچستان میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا لیکن سائبرین ہواؤں کا راج برقرار ہے جس سے بلوچستان میں شدید ترین سردی کی لہر جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شدید سردی کے سبب کوئٹہ، قلات، چمن اور زیارت میں گھروں کی پائپ لائنوں میں پانی جم گیا جبکہ تالابوں اور سڑکوں پر بھی پانی منجمد ہوگیا۔

شہریوں کو پینےکے پانی کی قلت کا سامنا ہے،کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔ اگلے 24گھنٹوں تک سیاحوں کی زیارت جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ این 50 ژوب ہائی وے کئی مقامات پر بند کردی گئی۔

چمن، قلعہ عبداللہ، زیارت، پشین، توبہ اچکزئی، اور دیگر علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 12 تک گرگیا۔

انتظامیہ کی جانب سے نمک پاشی اور جدید مشینری سے برف کو ہٹانے کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ این ایچ اے کی بالائی علاقوں میں پھسلن سے بچاؤ کے لیے نمک پاشی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل، بارشوں اور برفباری کا سلسلہ کب شروع ہورہاہے؟، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *