حیدآباد کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ طورا بی بی ولد رضا خان، 7 سالہ شاہ زیب ولد غلام حیدر، 5 سالہ عالم خان ولد غلام حیدر، 50 سالہ غلام حیدر ولد مرزا خان، 45 سالہ رضا خان ولد مرزا خان، 40 سالہ مسمات ثمینہ ولد روزی خان، 5 سالہ جنت بی بی ولد رضا خان، 45 سالہ صالی زوجہ غلام حیدر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ جاں ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید بتانا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔