صوبہ پنجاب کے علاقے بھلوال کے قریب میلووال میں ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق میلووال سے دھوری روڑ پر پٹرول پمپ کے قریب توڑی سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار چار افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے۔
ریسکیو کے مطابق ٹرک پر 12 افراد سوار تھے، جاں بحق افراد کی شناخت 25سالہ محمد عدیل،22سالہ محمد علی 18سالہ محمد علی اور 20سالہ محمد امجد کے نام سے ہوئی ہے ۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالوں میں 20سالہ محمد سلیمان 19سالہ عامر، 18سالہ محمد اکبر 25سالہ محمد نعمان،22سالہ محمد رمضان 27سالہ تصور عباس ،27سالہ عنایت اور 21سالہ محمد نزاکت شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔