پٹرول وڈیزل آج مہنگا ہوگا یا سستا ، وزیر اعظم منظوری دیں گے

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان جمعہ کی شام یا رات بارہ بجے سے پہلے کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کے پاس مارچ کے لیے تیل کا وافر ذخیرہ موجود ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرول اور ڈیزل آج مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے زائد ہے۔

حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ فیول کے کم استعمال کیلئے آج اسلام آباد میں سرکاری چھٹی ہے۔ پاکستان نے جیٹ فیول پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ روز وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا اور نئی قیمتیں اوسط نرخوں کو مدنظر رکھ کر مقرر کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ خطے کی کشیدہ صورتحال اور عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث حکومت گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر چکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *