افغان طالبان کا پروپیگنڈا بے نقاب،جنوبی وزیر ستان میں ایک ڈرون تباہ کردیا گیا ، کوئی نقصان نہیں ہوا، وزارت اطلاعات

افغان طالبان کا پروپیگنڈا بے نقاب،جنوبی وزیر ستان میں ایک ڈرون  تباہ کردیا گیا ، کوئی نقصان نہیں ہوا، وزارت اطلاعات

وفاقی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے واضح کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں افغان طالبان کے مبینہ حملے کے حوالے سے گردش کرنے والے دعوے بے بنیاد ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ جنوبی وزیرستان میں ایک   ڈرون کو سافٹ کل اقدامات کے ذریعے تباہ کیا گیا،حکام کے مطابق اس کارروائی میں کسی بھی فوجی تنصیب یا بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس حوالے سے وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ڈرون کی تصویر اور ویڈیو بھی جاری کی ہے جو واقعے کی سچائی کی تصدیق کرتی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ افغان طالبان کے دعوے ایک طویل عرصے سے جاری پروپیگنڈا کا حصہ ہیں۔ حال ہی میں طالبان نے پاکستان فضائیہ کے طیارے گرانے اور پائلٹس کو گرفتار کرنے کے جھوٹے دعوے بھی کیے تھے، جو سچ ثابت نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :افغان طالبان رجیم اور بھارت کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب

وفاقی وزارت کا کہنا ہے کہ حقائق ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتے ہیں وزارت نے میڈیا اور عوام کو متنبہ کیا ہے کہ ایسی معلومات کی تصدیق کیے بغیر نہ پھیلایا جائے اس قسم کے جھوٹے دعوے شکست خوردہ طالبان کی جانب سے اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے عوامی رائے ہموار کرنے کی کوشش کے طور پر کیے جاتے ہیں۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے آخر میں واضح کیا کہ جنوبی وزیرستان میں کوئی فوجی نقصان یا انسانی جانی نقصان نہیں ہوا اور طالبان کے دعوے مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں تاکہ پروپیگنڈے کے اثرات سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *