محکمہ موسمیات نے عیدکے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے عیدکے چاند کے حوالے سے  پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک میں عید الفطر 2026 کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

انجم نذیر نے وضاحت کی کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے ہوگی، جبکہ ٹیلی اسکوپ کے ذریعے چاند دیکھنے کے لیے بھی اس کی عمر کم از کم 14 گھنٹے ہونی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عیدالفطر پر بارش ہوگی یا شدید گرمی ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

اس حساب سے 12 گھنٹے کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھا نہیں جا سکتا، اس لیے چاند کی رویت کا امکان بہت کم ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کی توقع ہے، اور یکم شوال یعنی عید الفطر ممکنہ طور پر ہفتہ، 21 مارچ 2026 کو ہوگی۔

تاہم حتمی اور سرکاری اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا،انجم نذیر نے مزید کہا کہ 19 مارچ کو شوال کے چاند کے نظر آنے کا امکان تقریباً ناممکن ہے۔

ماہرین کے مطابق رویت ہلال کے اصولوں کے مطابق چاند کی عمر، افق پر اس کی پوزیشن اور موسم کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی عید کا اعلان کیا جاتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی یہ پیشگوئی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو متوقع ہے تاہم یاد رہے کہ عید کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

editor

Related Articles