فرانس میں کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور

فرانس میں کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے ایوان زیریں سے منظوری کے بعد بل کو سینیٹ سے بھی منظوری درکار ہوگی۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقدام آن لائن ہراسانی اور ذہنی صحت کو بڑھتے خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا۔

آج فرانس کی قومی اسمبلی میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش پیش کیا گیا جس میں کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال پر پابندی کی تجویز شامل تھی۔

بل میں مڈل اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی ہائی اسکولوں تک بڑھانے کی تجویز بھی شامل تھی۔ بل میں سوشل میڈیا استعمال کو کم عمر بچوں میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کا سبب بتایا گیا۔

مزید پڑھیں: جدید سائبر سیکیورٹی تربیت کا فروغ : پاکستان کے پہلےبَگ باؤنٹی چیلنج 2026 کا آغاز

فرانسیسی صدر میکروں نوجوانوں میں بڑھتے تشدد کے رجحان کا ایک سبب سوشل میڈیا کو قرار دے چکے ہیں اور وہ آسٹریلیا کی طرح فرانس میں بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کے خواہاں ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *