نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے تحت منعقد ہونے والے اس مقابلے میں طلبہ اور سائبر سیکیورٹی ماہرین ٹیموں کی صورت میں حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلے کے دوران سائبر کمزوریوں کی نشاندہی اور سیکیورٹی تجزیہ کیا جائے گا ۔
رپورٹ کے مطابق بَگ باؤنٹی چیلنج کے ذریعے جدید سائبر سیکیورٹی تربیت کو فروغ دیا جائے گا جبکہ قومی ڈیجیٹل شناختی نظام پر شہریوں کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنا بھی اس اقدام کا اہم ہدف ہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق ملک بھر کی نادرا پارٹنر جامعات اور ادارے اس مقابلے میں شامل ہیں۔ علاقائی سطح کے مقابلے کل سے مختلف شہروں میں شروع ہوں گے، جن میں صوابی، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ شامل ہیں۔
بَگ باؤنٹی چیلنج 2026 کی اختتامی تقریب نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔