ملک میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کے پیش گوئی کردی گئی ہے۔ شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 30 جنوری سے ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں داخل ہوگا جو 3 فروری تک برقرار رہے گا۔ 31 جنوری سے تین فروری کے دوران شمالی بلوچستان، شمالی علاقوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور ہلکی سے درمیانی برف باری کا امکان ہے۔
پیش گوئی کے مطابق یکم سے تین فروری کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گجرانوالہ اور گردونواح میں بارش متوقع ہے جب کہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔31 جنوری سے یکم فروری کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
مزید جانیئے: ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں تاحال بند، خوراک اور ایندھن کی قلت

