عوام کیلئے خوشخبری، ٹرانسپورٹ کرایوں میں ریلیف کی تیاری مکمل،ٹیمیں بنا دی گئیں

عوام کیلئے خوشخبری، ٹرانسپورٹ کرایوں میں ریلیف کی تیاری مکمل،ٹیمیں بنا دی گئیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کے لیے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی ہدایت پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر نئے کرایہ نامے (فیئر لسٹ) جاری کریں تاکہ شہریوں کو پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ پہنچ سکے۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور کوششوں کے باعث پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر ہوئی ہے اور ملک کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈگریوں کی تصدیق کیلئے اب ایچ ای سی دفاتر جانے کی جھنجھٹ ختم،نیا نظام نافذ

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید کمی سے عوام کو اضافی ریلیف فراہم ہوگا۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر روزانہ لاکھوں شہریوں کو مفت سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو عوام دوست پالیسیوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ چند ہفتوں میں مزید 10 اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ ہے، جس سے جدید اور ماحول دوست سفری نظام کو فروغ ملے گا۔ حکومت کا مقصد عوام کو بہتر، سستا اور محفوظ سفری نظام فراہم کرنا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *