میٹرک وانٹر کے طلبہ کیلئے بڑی خبر،تعلیمی بورڈز نے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا

میٹرک وانٹر کے طلبہ کیلئے بڑی خبر،تعلیمی بورڈز نے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا

پنجاب میں 2026 سے ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل، جعلسازی اور بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے طلبا کی ڈیجیٹل بایومیٹرک تصدیق متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد امتحانی نظام کو شفاف بنانا ہے۔

یہ فیصلہ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز، کنٹرولرز امتحانات اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای نے ریموٹ ورکنگ ویزا کا اجرا شروع کر دیا، نئے قواعد وضوابط کی تفصیلات جانئیے

اجلاس میں طے پایا کہ آئندہ امتحانات میں طلبا کی شناخت امتحانی ہال میں داخلے سے پہلے بایومیٹرک سسٹم کے ذریعے کی جائے گی، تاکہ کسی دوسرے شخص کے امتحان دینے یا جعلی امیدوار کے داخلے کو روکا جا سکے۔

اجلاس میں پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں بھی تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔ ان تبدیلیوں کے تحت گریڈنگ کے یکساں معیار کو نافذ کیا جائے گا، لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی اور پریکٹیکل نمبرز کی ڈیجیٹل مارکنگ کی جائے گی، تاکہ غلطیوں اور بدعنوانی کے امکانات کم ہوں۔

تعلیمی حکام کے مطابق ان اقدامات سے امتحانی نظام بہتر ہوگا اور محنتی طلبا کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں میں کمی آئے گی۔ نئی اصلاحات کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا اور اس کے لیے ضروری انتظامی اور تکنیکی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *