ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت کے طلباء واساتذہ کیساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت کے طلباء واساتذہ کیساتھ خصوصی نشست

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی تربت یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی معلوماتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے پرتباک خیرمقدم کیا، طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران قومی سلامتی اور دیگر اہم امور پر مفصل گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی جی آئی ایس پی آرکی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

اس نشست کے دوران اساتذہ اور طلباء نے مسلح افواج کے ساتھ قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کافی معلوماتی رہی، پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل ہے۔

طلبہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات ہمارے خیالات اور رویوں میں تبدیلی کا باعث بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں : نوجوان نسل کی قومی تربیت کیلئے پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام جاری

نشست کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی، شعور اور مثبت بیانیہ کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *