بی ایل اے کے 4اور دہشتگرد جہنم واصل ، مجموعی تعداد177 ہوگی

بی ایل اے کے 4اور دہشتگرد جہنم واصل ، مجموعی تعداد177 ہوگی

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے  کے دہشتگردوں کے خلاف افواج پاکستان کا آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔ بی ایل اے کے 4اور دہشتگرد جہنم واصل کردئیے گئے  اب تک کل 177 دہشتگرد جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

حالیہ کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا نوشکی میں 7 ہوشاب میں 6 جبکہ ایک دہشتگرد کو تربت میں ٹھکانے لگایا گیا

اس سے قبل نوشکی میں 13 دہشتگرد مارے جا چکے تھے۔ مجموعی طور پر گزشتہ دو دنوں میں ہلاک دہشتگردوں کی اب تعداد  177   ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں بی ایل اے دہشتگردوں سے افغان آرمی کے امریکی فراہم کردہ ہتھیار برآمد

  سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں مختلف علاقوں میں جاری ہیں تاکہ دہشتگرد نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

،کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آج مزید خوشخبری اور کامیابی کی اطلاعات متوقع ہیں سیکورٹی فورسز کی طرف سے  بھارتی بی ایل اے کے دہشتگردوں کو چن چن کرنشانہ بنایا جارہا ہے اور جہنم واصل کیا جارہا ہے

  بلوچستان میں انسداد دہشتگردی آپریشن صوبائی حکومت، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے جاری ہے، تاکہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے اور شہریوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

سیکورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک سرزمین کو فتنہ الہندوستان کے ناپاک کارندوں سے پاک کر کے دم لیں گے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *