پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، بسنت کے دوران ہسپتالوں میں ہائی الرٹ،ہنگامی پلان طلب

پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، بسنت کے دوران ہسپتالوں میں ہائی الرٹ،ہنگامی پلان طلب

لاہور میں بسنت کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب نے شہر کے تیرہ سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی ہے۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق یہ ہائی الرٹ چھ سے آٹھ فروری تک برقرار رہے گا تاکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔

مراسلے میں تمام اسپتالوں کے میڈیکل، نرسنگ اور پیرامیڈیکل عملے کو مکمل طور پر تعینات رکھنے اور ادویات، ڈرپس، ویکسین اور سرجیکل سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اس کے علاوہ محکمہ صحت نے بلڈ بیگس اور خون عطیہ کرنے والے افراد کی فہرست تیار کرنے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر خون کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بسنت کے دوران ہسپتالوں میں اضافی بیڈز مختص کیے جائیں اور ایکسرے، الٹراساونڈ، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشین کو مکمل فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی مریض کا فوری علاج کیا جا سکے۔

مراسلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ تمام ہسپتالوں میں فعال موبائل اور ٹیلیفون کنکشن موجود ہوں اور ہسپتال انتظامیہ ایک تفصیلی ہنگامی پلان تیار کرے جو فوری طور پر محکمہ صحت پنجاب کو جمع کروایا جائے۔ اس اقدام کا مقصد بسنت کے موقع پر ممکنہ حادثات یا صحت کے مسائل کے لیے مکمل تیاری رکھنا اور شہریوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بسنت کے دوران عوام کی حفاظت، فوری علاج اور ہنگامی صورتحال میں ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ ہائی الرٹ میں تمام ہسپتال کے عملے، وسائل اور طبی آلات کی دستیابی، خون کی فراہمی اور بیڈز کی تیاری شامل ہے تاکہ شہری بلا کسی دقت کے بروقت طبی امداد حاصل کر سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *