فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

کیس کی سماعت آج پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کندی نے کی جس میں ملزم فواد چوہدری خود عدالت میں پیش بھی ہوے تاہم عدالت نے اس سے قبل مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کا سیاست میں کوئی کردار نہیں:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری

عدالت کی طرف سے حکم نامہ جاری کرنے کے بعد کیس کی مزید سماعت 3فروری تک ملتوی کر دی جبکہ کیس کی اگلی سماعت پر فریقین کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے جائیں جس میں دلائل سننے کے بعد عدالت نیاحکم جاری کر ے گی

واضع رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہوا تھا اس سے قبل اس کیس کی کئی سماعتیں ہو چکی ہیں

editor

Related Articles