بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی عالمی سطح پر مذمت، بھارت اور فتنہ الہندوستان  کا گٹھ جوڑ بے نقاب

بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی عالمی سطح پر مذمت، بھارت اور فتنہ الہندوستان  کا گٹھ جوڑ بے نقاب

امریکا، چین،روس، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کی جانب سے واقعہ کی شدید مذمت  کی ہے۔

امریکہ کی چارج ڈی افیئرز ناتالی بیکر نے کہا کہ امریکا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملوں کی ناصرف شدید مذمت کرتا ہے بلکہ پاکستان کیساتھ یکجہتی میں شریک ہے۔

چین کی جانب سے بھی بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ واقعات کی شدید مذمت کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا، چین نے واضح کیا کہ چائنا ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہوئے امن، استحکام اور عوام کے تحفظ کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

روس کی جانب سے بھی  بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ، سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک نے بھی بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

برطانوی ہائی کمیشن کا  کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلوی جریدے کا تہلکہ خیز انکشاف، کینیڈا میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس بے نقاب

دوسری جانب بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بلوچستان  واقعہ کے فوراََ بعد منظم اور گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کیا گیا ، بھارتی ریاست کی سرپرستی میں دہشت گردوں کو مظلوم ظاہر کرنے کی مذموم کوششیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔

ماہرین کے مطابق  بھارتی پروپیگنڈا دہشت گردی کے فروغ کیلئے جاری ایک منظم ڈس انفارمیشن اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے، بھارت خطے میں بدامنی اور عدم استحکام کیلئے دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل پشت پناہی کر رہا ہے ،  بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کا مقصد بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاحی منصوبوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *