وفاقی حکومت نے پنجاب پولیس کے اہم ترین عہدے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پنجاب ) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہان کو تبدل کردیا ہے اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،نوٹفکیشن کے مطابق افسران کو نئی ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوے فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں
سرکاری اعلامیہ کے مطابق، پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور کو اس عہدے سے ہٹاتے ہوئے راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں ایف آئی اے کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار کا بھی تبادلہ کیا گیا اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کریں۔ یہ تبادلے مختلف محکموں میں انتظامی استعداد بڑھانے اور مؤثر نگرانی یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق، راؤ عبدالکریم کے تجربہ کار کیریئر کو دیکھتے ہوئے ان کی تعیناتی صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، پولیس کی استعداد اور عوامی اعتماد میں اضافہ کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور کی ایف آئی اے میں تعیناتی سے وفاقی سطح پر تحقیقات اور ادارے کی کارکردگی کو مستحکم کرنے کی توقع ہے۔