بلوچستان میں رات گئے سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کر کے مزید 20 بھارتی بی ایل اے دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں زہری اور مشخیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پہ لرزہ خیز کمانڈو آپریشن کیا ، جس میں سکیورٹی فورسز نے زہری میں 14 اور مشخیل میں 6 مزید دہشت گرد ٹھکانے لگا ۔
مجموعی طور پر ان دو انٹیلیجنس کمانڈو اپریشنز میں 20 مزید بھارتی بی ایل اے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
ان کارروائیوں کے بعد گزشتہ 72 گھنٹوں میں بلوچستان سے جہنم واصل کیے گئے دہشت گردوں کی تعداد 177 سے بڑھ کر 197 ہو گئی ہے ۔
دریں اثنا بلوچستان کے علاقے نوشکی میں بھی کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں سے جدید اور اعلیٰ ٹیکنالوجی پر مشتمل فوجی ساز و سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
کارروائی کے دوران فورسز نے ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور آلات برآمد کیے، جن میں اسالٹ رائفلز، متعدد خم دار میگزین، گرینیڈ لانچرز یا آر پی جی طرز کی ٹیوبز، دوربینیں، نائٹ وژن گوگلز، اسکوپس اور کیمرے شامل ہیں۔