رمضان سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

رمضان سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

 حکومت نے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لیے بڑی مالی سہولت فراہم کرتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ملازمین کو مالی مشکلات سے عارضی ریلیف مل گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایک ارب 36 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ جاری کی گئی ہے، جس کا مقصد صوبے بھر میں قائم تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگیاں یقینی بنانا ہے۔ اس منظوری کے بعد 77 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز مارچ 2026 تک اپنے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کے قابل ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشری بی بی سے ڈاکٹروں کی ملاقات کا معاملہ،عدالت کا اہم حکم جاری

حکام کے مطابق سب سے زیادہ رقم پشاور سٹی کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے لیے مختص کی گئی ہے، جس کے لیے 18 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بنوں، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، سوات اور چارسدہ سمیت دیگر اضلاع کی تحصیلوں کو بھی اضافی فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہاں تعینات ملازمین کو درپیش مالی مسائل کم کیے جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف تحصیلوں میں تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں تاخیر کی شکایات سامنے آ رہی تھیں، جس کے باعث ملازمین میں بے چینی پائی جاتی تھی۔ اضافی گرانٹ کی منظوری کے بعد صورتحال میں بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

محکمہ خزانہ کے حکام نے واضح کیا ہے کہ جاری کیے گئے فنڈز کے استعمال کو مکمل طور پر قانونی اور مالی قواعد و ضوابط کے تحت یقینی بنایا جائے گا، اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق فنڈز کا مقصد صرف اور صرف ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی ہے اور کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *