ٹی20 ورلڈکپ : دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت اور انگلینڈ مدمقابل

ٹی20 ورلڈکپ : دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت اور انگلینڈ مدمقابل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں آج (جمعرات) کو بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔

ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، جہاں انگلش ٹیم کے آل راؤنڈ ول جیکس امیدوں کا مرکز ہیں جبکہ دوسری جانب بھارت کے سنجو سیمسن ایک بار پھر صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے بے چین ہیں ۔

بھارت کو ہوم کنڈیشنز، مضبوط بیٹنگ لائن اور اسپن بولنگ کی گہرائی کا فائدہ حاصل ہے ، سوریا کمار یادیو کی قیادت میں مڈل آرڈر جارحانہ ہے جبکہ پاور پلے میں تیز آغاز میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انگلینڈ کی اصل طاقت اس کی مضبوط بیٹنگ اور جدید ٹی ٹوئنٹی اپروچ ہے ، بٹلر، سالٹ اور بروکس جیسے بیٹرز کسی بھی مرحلے پر میچ پلٹ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کو ایونٹ میں اب تک صرف ایک میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 ورلڈکپ میں آئی سی سی کا بڑا فیصلہ، سیمی فائنل کا شیڈول تبدیل

 انگلینڈ چھوٹی ٹیموں کے ساتھ کانٹے دار مقابلے کرتا آیا ہے،  سپر ایٹ راؤنڈ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ اور پاکستان جیسے حریفوں کو مات دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔

 یاد رہے کہ  دونوں ٹیمیں لگاتار تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی ۔

اس سے قبل سال 2022 میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی تھی جبکہ 2024 کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم  کامیاب رہی ، مجموعی طور پر ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 5 مرتبہ مدمقابل آئیں، جس میں سے بھارت نے 3 اور انگلینڈ نے 2 بار فتح پائی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، صائم ایوب ایک بار پھر نمبرون آل راؤنڈر بن گئے

ٹی 20 فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 29 میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 17 بھارت جبکہ 12 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *