پاکستانیوں کے لیے سنہری موقع، ملازمت بھی، مستقل رہائش بھی، آسٹریلیا کا نیا ویزا متعارف

پاکستانیوں کے لیے سنہری موقع، ملازمت بھی، مستقل رہائش بھی، آسٹریلیا کا نیا ویزا متعارف

آسٹریلیا نے ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش کے دروازے کھولتے ہوئے ایمپلائر نومینیشن سکیم ویزا متعارف کرا دیا ہے، جسے سب کلاس 186 کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس ویزا کے تحت ایسے غیر ملکی افراد کو آسٹریلیا میں مستقل طور پر رہائش اور ملازمت کی اجازت دی جائے گی جو کسی منظور شدہ آسٹریلوی آجر کی جانب سے نامزد ہوں۔

رپورٹس کے مطابق سب کلاس 186 کے تحت درخواستوں کا عمل جاری ہے اور دنیا بھر سے ہنرمند افراد اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمپلائر نومینیشن سکیم ویزا آسٹریلیا کی طویل المدتی امیگریشن پالیسی کا حصہ ہے، جس کا بنیادی مقصد مختلف شعبوں میں ہنرمند افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ویزا کے ذریعے منتخب امیدوار نہ صرف آسٹریلیا میں قانونی طور پر کام کر سکتے ہیں بلکہ انہیں مستقل رہائش کا درجہ بھی حاصل ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ آسٹریلیا کی تعلیمی، صحت اور سماجی سہولیات سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ویزا ہولڈرز اپنے اہلِ خانہ کو بھی ساتھ لے جا سکتے ہیں، جو اس اسکیم کو مزید پرکشش بناتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویزا کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کو متعلقہ شعبے میں تسلیم شدہ مہارت، مناسب پیشہ ورانہ تجربہ اور انگریزی زبان پر عبور ثابت کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ صحت اور کردار سے متعلق تمام شرائط پوری کرنا بھی لازمی ہے۔ سب سے اہم شرط یہ ہے کہ امیدوار کی نامزدگی کسی منظور شدہ آسٹریلوی آجر کی جانب سے کی گئی ہو، جو اس کی مہارت کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہو۔

مزید پڑھیں:پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان، معروف قومی و غیر ملکی نام شامل

امیگریشن حکام کے مطابق یہ ویزا خاص طور پر ان شعبوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جہاں آسٹریلیا کو شدید افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، جن میں صحت، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعمیرات، تعلیم اور دیگر تکنیکی شعبے شامل ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف آسٹریلوی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ عالمی سطح پر ہنرمند افراد کو ایک محفوظ اور مستحکم مستقبل بنانے کا موقع بھی میسر آئے گا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ ویزا پاکستانی ہنرمندوں، پروفیشنلز اور تجربہ کار کارکنوں کے لیے ایک سنہری موقع ثابت ہو سکتا ہے، جو آسٹریلیا میں مستقل بنیادوں پر کام اور رہائش کے خواہشمند ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درخواست دینے سے قبل تمام شرائط کا بغور جائزہ لیں اور مزید تفصیلات کے لیے آسٹریلین ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افیئرز کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *