نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان،عوام کومفت زمین ملے گی

نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان،عوام کومفت زمین ملے گی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غریب عوام کے لیے ایک نیا زرعی منصوبہ ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اس منصوبے کے تحت صوبے میں 2.5 لاکھ ایکڑ اراضی بے روزگار اور کم آمدنی والے افراد کو بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی۔

 نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ منصوبے کے تحت ہر مستحق خاندان کو 3 سے 5 ایکڑ زمین دی جائے گی تاکہ وہ خود اپنی کاشتکاری کر کے روزگار حاصل کر سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کاشتکاروں کو کسان کارڈ بھی جاری کیے جائیں گے، جس کے ذریعے وہ کھاد، بیج اور پیسٹی سائیڈ جیسی زرعی ضروریات حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ

وزیر اعلیٰ نے کہراجن پور کے لوگوں کو نواز شریف کی طرف سے خصوصی سلام بھیجا گیا ہے، یہ لوگ نواز شریف کے دل کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگ راجن پور کو پنجاب کا آخری ضلع سمجھتے ہیں، لیکن ان کے نزدیک پنجاب راجن پور سے شروع ہوتا ہے۔

مریم نواز نے ہر تحصیل میں ’سینٹر آف ایکسی لینس‘ قائم کرنے کا اعلان کیا اور صوبے کی تمام تحصیلوں میں ایک سال کے اندر گرین بس چلانے کے لیے اقدامات کی ہدایت دی ۔
یہ منصوبہ نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرے گا بلکہ کسانوں کی زرعی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ کرے گا اور راجن پور کی ترقی کے سفر کو تیز کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *