حکومتِ پنجاب نے خواتین کو معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ایک اہم اور انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ’’پرواز کارڈ‘‘ متعارف کرا دیا ہے، ایگو پاکستان کے مطابق اس سکیم کے تحت صوبے کی مستحق خواتین نہ صرف بیرونِ ملک روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں گی بلکہ بلا سود تیس لاکھ تک قرض لے کر اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کی سہولت بھی میسر آئے گی۔
یہ منصوبہ خواتین کو ہنر مند بنانے، باعزت روزگار فراہم کرنے اور مالی طور پر مستحکم کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے، جس سے ہزاروں خاندانوں کی معاشی حالت بہتر ہونے کی توقع ہے۔
پرواز کارڈ کیا ہے اور اس کے فوائد کیا ہیں؟
پرواز کارڈ حکومتِ پنجاب کا ایک خصوصی پروگرام ہے، جس کے ذریعے خواتین کو دو بڑے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اولبیرونِ ملک ملازمت کے لیے مالی معاونت، جس میں سفری اخراجات اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہیں دوم ،صوبے کے اندر کاروبار کے آغاز کے لیے بلا سود قرض تاکہ خواتین خود کفیل بن سکیں اور دوسروں کو بھی روزگار فراہم کر سکیں۔
اہلیت کا معیار
پرواز کارڈ کے لیے درخواست دینے والی خواتین کے لیے چند بنیادی شرائط مقرر کی گئی ہیں،درخواست گزار کا پنجاب کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے، عمر کی حد عموماً 18 سے 45 سال رکھی گئی ہے، جبکہ کچھ شعبوں میں یہ حد 35 سال تک ہے،قومی شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے، جبکہ کم از کم میٹرک یا کسی ہنر کی سند بھی درکار ہوگی۔
درخواست دینے کا طریقہ کار
پرواز کارڈ کے لیے درخواست کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے،خواتین کو پہلے ایک سرکاری تربیتی ادارے کے پورٹل پر اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا جہاں ذاتی معلومات، تعلیمی ریکارڈ اور مہارتوں کی تفصیل فراہم کی جائے گی۔
اس کے بعد درخواست گزار کو یہ انتخاب کرنا ہوگا کہ وہ بیرونِ ملک ملازمت کے لیے درخواست دینا چاہتی ہیں یا کاروباری قرض کے لیے،تمام ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے بعد درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔
ای سافٹ سکلز سرٹیفکیٹ کیوں ضروری ہے؟
بیرونِ ملک جانے والی خواتین کے لیے ایک خصوصی تربیتی سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہےاس تربیت کا مقصد خواتین کو گفتگو، پیشہ ورانہ اخلاقیات اور مختلف ممالک کے ثقافتی ماحول سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ بیرونِ ملک بہتر انداز میں کام کر سکیں،حکومتی ہدایات کے مطابق اس تربیت کے بغیر بیرونِ ملک ملازمت کے لیے قانونی اجازت حاصل نہیں ہو سکے گی۔
عام سوالات اور وضاحتیں
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ قرض مکمل طور پر بلا سود ہے اور اس میں خواتین و مردوں کے لیے یکساں سہولت رکھی گئی ہےدرخواست موبائل فون کے ذریعے بھی دی جا سکتی ہے، جس سے دیہی علاقوں کی خواتین بھی فائدہ اٹھا سکیں گی،اگر کوئی خاتون تربیتی امتحان میں کامیاب نہ ہو سکے تو دوبارہ تیاری کے بعد امتحان دینے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
خواتین کے روشن مستقبل کی جانب ایک اور قدم
حکومت پنجاب پرواز کارڈمنصوبہ نہ صرف خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرے گا بلکہ صوبے کی مجموعی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گایہ حکومت کا بہترین اقدام ہے ۔

