عمران خان کا ذاتی معالج سے چیک اپ؟عدالت سے بڑی خبر آگئی

عمران خان کا ذاتی معالج سے چیک اپ؟عدالت سے بڑی خبر آگئی

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کرانے کی درخواست خارج کر دی ہے۔ عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کے بعد فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی جیل میں ذاتی معالج سے علاج کی سہولت دی گئی تھی، لہٰذا بانی پی ٹی آئی بھی سابق وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے برابری کے سلوک کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشری بی بی سے ڈاکٹروں کی ملاقات کا معاملہ،عدالت کا اہم حکم جاری

وکیل نے یہ بھی کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے آنکھوں کی بیماری کے علاج کا مناسب انتظام موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ بانی پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں، اس لیے انہیں ذاتی معالج سے میڈیکل چیک اپ کا حق حاصل ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ رول کے مطابق علاج سے قبل بانی کے اہلخانہ کو آگاہ کرنا بھی ضروری ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی اور اس سلسلے میں کوئی خصوصی مراعات دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد واضح ہو گیا کہ فی الحال بانی پی ٹی آئی کو جیل میں موجود دستیاب میڈیکل سہولیات پر انحصار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

عدالت کے اس فیصلے پر مختلف حلقوں میں ردعمل سامنے آیا ہے بعض ماہرین نے کہا کہ عدلیہ نے قانون کے مطابق درست فیصلہ دیا ہے اور ذاتی معالج کے معاملے میں جیل کے اندر دستیاب سہولتوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے طبی امور اور علاج کے سلسلے میں جیل انتظامیہ کی نگرانی میں میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی، اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ ماہرین کی ٹیم بھی بلائی جا سکتی ہے، لیکن ذاتی معالج کے ذریعے مستقل معائنہ فی الوقت ممکن نہیں ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *