ماہانہ 100 سے 200یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئےاہم خبر

ماہانہ 100 سے 200یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئےاہم خبر

وفاقی حکومت نے بجلی کے نظام میں ایک اور بڑی تبدیلی کی تیاری کر لی ہے، جس کے تحت گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے اس درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں 10 فروری کو سماعت متوقع ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی تجویز ہے کہ فکسڈ چارجز کا اطلاق صرف زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں کیٹیگری کے صارفین کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔

اس وقت 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں پر فکسڈ چارجز لاگو ہیں، تاہم نئی تجویز کے تحت کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین بھی اس دائرے میں آ سکتے ہیں۔

پاور ڈویژن کی جانب سے نیپرا کو دی گئی درخواست کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین سے 200 روپے جبکہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں سے 300 روپے فکسڈ چارجز وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کیا کمرے کا بلب ہمیشہ روشن رکھنے سے بجلی کا بل کم ہوتا ہے؟

نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے مختلف سلیبز تجویز کیے گئے ہیں، جن کے مطابق 100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں سے 275 روپے، 200 یونٹ تک 300 روپے، 300 یونٹ تک 350 روپے، 400 یونٹ تک 400 روپے اور 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے 500 روپے فکسڈ چارجز وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح 600 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے فکسڈ چارجز 675 روپے مقرر کرنے جبکہ 700 یونٹ یا اس سے زائد استعمال کرنے والوں کے لیے بھی فکسڈ چارجز 675 روپے تک محدود رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے بعض صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تجاویز بھی دی ہیں درخواست کے مطابق 301 سے 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ نرخ کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 400 یونٹ پر فی یونٹ 1 روپے 53 پیسے، 500 یونٹ پر 1 روپے 25 پیسے اور 600 یونٹ پر 1 روپے 40 پیسے کمی کی تجویز شامل ہے۔

اسی طرح 700 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ 91 پیسے جبکہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر 49 پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

کمرشل صارفین جن کا لوڈ 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ ہے، ان کے لیے فی یونٹ 1 روپے 15 پیسے جبکہ صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ 5 روپے تک بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہےنیپرا کی منظوری کی صورت میں ان فیصلوں کا اطلاق آئندہ ماہانہ بجلی بلوں پر کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *