لاہور بسنت فیسٹیول: 3 روز رونقیں بکھیرکر بسنت میلہ اختتام پزیر

لاہور بسنت فیسٹیول: 3 روز رونقیں بکھیرکر بسنت میلہ اختتام پزیر

لاہور میں پتنگ بازی، موسیقی، کھابوں، موج مستی کے ساتھ منایا جانے والا 3 روزہ بسنت فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز میں لاہور شہر بھر میں بسنت نے خوب رونقیں بکھیریں اور ہر عمر کے افراد اس تہوار کے رنگ میں رنگے نظر آئے۔

بسنت کے موقع پر بچے، بڑے، بوڑھے اور جوان سبھی پتنگیں ہاتھ میں لیے چھتوں پر نکلے۔ پیچے لڑانے، بوکاٹا کے نعروں، ڈھول کی تھاپ اور خوشیوں بھرے جشن نے لاہور کا سماں بدل دیا۔ جگہ جگہ دعوتوں کا اہتمام کیا گیا اور شہریوں نے بھرپور انداز میں بسنت کا لطف اٹھایا۔

بسنت کے آخری آخری پیچے لڑانے والوں کے لیے بسنت کا وقت صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا گیا تھا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں کامیاب فیسٹیول کے بعد صوبے کے ديگر شہروں میں بھی بسنت منانے کا اشارہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی بسنت فیسٹیول کا انعقاد، وزیر اعلی مریم نواز کا بڑا اعلان،جا نئے تفصیلات

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *