بائیکیا اور آن لائن ٹیکسی استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر،حکومت کا اہم فیصلہ

بائیکیا اور آن لائن ٹیکسی استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر،حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد میں بغیر رجسٹریشن آن لائن ٹیکسی اور رائیڈ ہیلنگ سروسز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے دارالحکومت میں کام کرنے والی تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کی باضابطہ رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے جامع پالیسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق رجسٹریشن کے عمل کے تحت تمام ٹیکسی سروسز سے وابستہ ڈرائیورز اور گاڑیوں کا مکمل ڈیٹا جمع کیا جائے گا، جس میں ڈرائیور کی شناخت، گاڑی کی تفصیلات اور سروس فراہم کرنے والی کمپنی کی معلومات شامل ہوں گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کے سی ای اوز سے فوری رابطہ کر کے رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں گاڑیوں کے 5 جدید ٹیسٹنگ یونٹس کی تنصیب میں پیش رفت کے متعلق بڑی خبر

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو یہ بھی ہدایت جاری کی ہے کہ بغیر رجسٹریشن چلنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔ حکام کے مطابق دارالحکومت میں چلنے والی تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو ڈیجیٹل آٹومیشن سسٹم کے تحت رجسٹر کیا جائے گا تاکہ ٹرانسپورٹ نظام کو شفاف اور محفوظ بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن ایپ کے ذریعے اسلام آباد پولیس کو بھی تمام ڈرائیورز اور گاڑیوں کے ڈیٹا تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔ رجسٹریشن کے بعد ڈرائیورز کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر سواری سے قبل مسافروں کی مکمل تفصیلات ایپ پر اپلوڈ کریں۔ مسافر کا شناختی کارڈ نمبر درج کیے بغیر کسی ڈرائیور کو سواری لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین ہوشیار، کم یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے بری خبر،وفاقی وزیر کا چونکا دینے والا بیان

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا، جرائم کی روک تھام کرنا اور آن لائن ٹیکسی سروسز کو باقاعدہ قانونی دائرے میں لانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر کل سے آن لائن ٹیکسی سروسز کی باضابطہ رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، جبکہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *