نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستانی شہریوں کے لیے شکایات درج کرانے اور شناختی دستاویزات سے متعلق درخواستوں کی آن لائن نگرانی کو مزید آسان بنا دیا ہے۔
نادرا کے مطابق اب شہری گھر بیٹھے نہ صرف اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں بلکہ ان کی پیش رفت بھی باآسانی معلوم کر سکتے ہیں۔
نادرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے لیے شکایات کے اندراج کی سہولت چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔ موبائل صارفین نادرا سے رابطے کے لیے +9251111786100 پر کال کر سکتے ہیں جبکہ ہیلپ لائن 1777 کے ذریعے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ شکایت درج کرانے کے بعد شہریوں کو تصدیقی پیغام موصول ہوتا ہے تاکہ انہیں درخواست کے اندراج کی تصدیق ہو سکے۔
ا نتظار ختم، تمام سہولیات اب آن لائن
شناختی کارڈ کی ترمیم ہو یا تجدید ، نادرا کی تمام خدمات گھر بیٹھے حاصل کریں
آج ہی پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے درخواست جمع کروائیں اورشناختی کارڈ اپنے گھریا قریبی نادرا سنٹر سےوصول کریں pic.twitter.com/t5zTacP2kZ— NADRA (@NadraPak) February 7, 2026
نادرا نے اپنی ڈیجیٹل خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شہری شناختی کارڈ میں ترمیم، تجدید اور دیگر متعلقہ سہولیات کے لیے گھر بیٹھے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو نادرا دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے سے بچانا اور وقت کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔
نادرادرخواست کاسٹیٹس صرف ایک کلک پرحاصل کریں
پاک آئی ڈی موبائل ایپ پرٹریکنگ کے ٹیب میں سلپ پردیا گیا ٹریکنگ آئی ڈی اور کوڈدرج کریں اوراپنی درخواست کا سٹیٹس بآسانی معلوم کریں
موبائل صارفین 1777 پرکال کریں یا 8400 پراپنی ٹریکنگ آئی ڈی میسج کریں اور اپنی درخواست کا سٹیٹس معلوم کریں pic.twitter.com/yFakMZPwRk— NADRA (@NadraPak) February 7, 2026
نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواست کے بعد شہری اپنی شناختی دستاویز گھر پر یا قریبی نادرا مرکز سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ آن لائن طریقہ کار نہ صرف آسان بلکہ تیز تر بھی ہے، جس سے درخواستوں کے عمل میں شفافیت پیدا ہو رہی ہے۔
درخواست کی نگرانی کے حوالے سے نادرا نے بتایا ہے کہ پاک آئی ڈی ایپ میں موجود ٹریکنگ ٹیب کے ذریعے شہری اپنی رسید پر درج ٹریکنگ آئی ڈی اور کوڈ درج کر کے فوری طور پر درخواست کی موجودہ صورتحال جان سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شہری 1777 پر کال کر کے یا اپنا ٹریکنگ آئی ڈی 8400 پر بھیج کر بھی اپنی درخواست سے متعلق تازہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
شکایات کے ازالہ اور معلومات کے لئے نادرا ہرلمحہ موجود
ہیلپ لائن:
+9251111786100
پاکستانی موبائل صارفین کے لئے:
1777
نادرا ہیلپ لائن پر رابطہ کریں اور نمائندے کو ضروری تفصیلات کے آگاہ کریں۔ شکایت درج ہونے پر آپ کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کردیا جائے گا pic.twitter.com/2IzWQTMFeb— NADRA (@NadraPak) February 10, 2026

