جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان میچ سپر اوورمیں بھی ٹائی ہوگیا

جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان میچ سپر اوورمیں بھی ٹائی ہوگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے 13ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا کر 188 رنز کا ہدف دیا جو افغانستان نے مقررہ 19.5 اوور میں مکمل کر کے میچ برابر کر دیا۔ یہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا بڑا سنسی خیز مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے، جس میں میچ سپر اوور میں بھی ٹائی ہو گیا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پروٹیز نے 9.35 کی اوسط رفتار سے مضبوط مجموعی اسکور کا پہاڑ کھڑا کر دیا، آخری 5 اوورز میں جنوبی افریقہ نے 52 رنز بنائے اگرچہ اس دوران 3 وکٹیں بھی گنوائیں۔

ریکیلٹن اور ڈی کوک کی جارحانہ بیٹنگ

ریان ریکیلٹن اور کوئنٹن ڈی کوک نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کر کے ٹیم کے لیے مضبوط بنیاد رکھی۔ ریکیلٹن نے صرف 28 گیندوں پر 61 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، ان کا اسٹرائیک ریٹ 217.85 رہا۔ ڈی کوک نے 41 گیندوں پر 59 رنز بنائے، 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا، افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر حکمت عملی بدل دی

جنوبی افریقہ کو ابتدائی دھچکا اس وقت لگا جب کپتان ایڈن مارکرم صرف 5 رنز بنا کر فضل حق فاروقی کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

دونوں بلے بازوں نے اسکور کو 120 سے آگے پہنچایا، تاہم 13ویں اوور میں راشد خان نے ڈی کوک اور ریکیلٹن کو آؤٹ کر کے افغانستان کو میچ میں واپسی دلائی۔

آخری اوورز میں اہم رنز

ڈیووالڈ بریوس نے 19 گیندوں پر 23 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملر 15 گیندوں پر 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے آخری اوورز میں 3 اہم وکٹیں حاصل کیں، جن میں بریوس، ٹرسٹن اسٹبس اور مارکو یانسن جنہوں نے 7 گیندوں پر 16 رنز بنائے شامل تھے، جس سے جنوبی افریقہ 190 کے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔

جنوبی افریقہ نے آخری گیند پر اپنی چھٹی وکٹ گنوائی اور اننگز6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 187 رنز پر ختم ہوئی۔

افغان بولرز کی مزاحمت

راشد خان سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 41 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فضل حق فاروقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ مجیب الرحمان، محمد نبی اور نور احمد وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

جنوبی افریقہ کو برتری حاصل

اننگز کے اختتام پر جیت کے امکانات جنوبی افریقہ کے حق میں 68.63 فیصد جبکہ افغانستان کے لیے 31.37 فیصد رہے۔ افغانستان کو میچ جیتنے اور گروپ ڈی میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے 188 رنز درکار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *