عالمی مارکیٹ سمیت مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستان کی صرافہ مارکیٹس میں آج سونا اور چاندی مزید مہنگی ہو گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 972 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونا 1 ہزار 808 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 15 ہزار 408 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ ایک تولہ چاندی 120 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 735 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 103 روپے بڑھ کر 7 ہزار 488 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 23 امریکی ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 58 امریکی ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی قیمت میں 1.20 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی 82.60 امریکی ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔