یو اے ای سواٹ چیلنج : پاکستان اور چین کی برتری نمایاں، بھارت کی کارکردگی بےنقاب

یو اے ای سواٹ چیلنج : پاکستان اور چین کی برتری نمایاں، بھارت کی کارکردگی بےنقاب

یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 میں پاکستان اور چین کی برتری نمایاں رہی جبکہ بھارت کی کارکردگی بے نقاب ہو گئی، اس چیلنج  سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ جدید دور کی جنگ صرف نعروں اور سیاسی دعوؤں سے نہیں جیتی جاتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 میں بھارت کو بیک وقت دو مقابلوں میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، ایونٹ میں بھارت کو پہلے پاکستانی نیشنل سیکیورٹی یونٹ اور پھر چین کی خواتین ٹیم نے شکست دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے یرغمالیوں کے بچاؤ کے ایونٹ میں بھارتی نیشنل سیکیورٹی ٹیم کو ہرایا۔

دوسری جانب ایونٹ میں چینی خواتین ٹیم نے رفتار، کوآرڈینیشن اور فائرنگ کی درستگی میں بھارتی ٹیم کو کئی گنا پیچھے چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس کے زیر اہتمام ہونے والے اس عالمی مقابلے میں دنیا کے 52 ممالک کی 118 ایلیٹ سواٹ ٹیموں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : انڈس اے آئی ویک 2026، پاکستان کے ڈیجیٹل انقلاب کیجانب تاریخی سنگِ میل

دفاعی ماہرین کے مطابق جدید جنگ میں تربیت، ٹیم ورک اور فیصلہ سازی میں نااہلی نے مودی کی جنگی تیاریوں کے کھوکھلے نعروں کو بے نقاب کر دیا ہے، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم میں کوآرڈینیشن کی کمزوری اور فائرنگ میں سست روی نے ظاہر کیا کہ بھارتی فورسز نمائشی طاقت کے خول میں قید ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق حقیقی میدان میں کامیابی محض سیاسی بیانیہ نہیں بلکہ عملی پیشہ ورانہ صلاحیت طے کرتی ہے، جبکہ پاکستان اور چین کی برتری منظم تربیت، مسلسل مشق اور حقیقی منظرناموں کی عکاس ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *