وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ گفٹ قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان ترامیم کے تحت تحفے کے وصول کنندہ کو اسے رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور تحفہ وصول کنندہ کے ادارے کی عمارت میں نمایاں مقام پر رکھا جائے گا۔ شیلڈز، یادگاریں اور دیگر تحائف باقاعدہ ریکارڈ میں رکھے جائیں گے۔ کابینہ نے تحائف کی قیمت کا تخمینہ لگانے والے نجی شعبے کے ماہر کے اعزازیہ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
اس سے قبل پی ڈی ایم کی حکومت نے توشہ خانہ پالیسی 2023 کی منظوری دی تھی جس کے تحت صدر، وزیراعظم اور کابینہ ارکان کی جانب سے 300 ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف وصول کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔300 ڈالر سے کم مالیت کے تحائف عام طریقہ کار کے ذریعے قابل اطلاق ڈیوٹی ادا کرکے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔