سکھ فیصلہ کر چکے ہیں ، وہ پاکستان کے خلاف نہیں لڑیں گئے، رہنما خالصتان تحریک

سکھ فیصلہ کر چکے ہیں ، وہ پاکستان کے خلاف نہیں لڑیں گئے، رہنما خالصتان تحریک

رہنماتحریک خالصتان پرم جیت سنگھ پمانے کہا ہےکہ بھارت دنیا میں دہشتگردی پھیلانے میں ملوث ہیں اور اب سکھ فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف نہیں لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما خالصتان تحریک پرم جیت سنگھ پما نے پاکستان کے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ شروع ہونےکاپتہ نہیں لیکن بھارت تیاری کررہاہے۔ ساری دنیامیں بھارت بری طرح ایکسپوزہورہاہے۔ بھارت الزامات لگاکرپاکستان کوپھنسانےکی کوشش کررہاہے۔ بھارتی حکومت2لاکھ سےزائدسکھوں کوقتل کرچکی ہے۔ تحقیقات میں ثابت ہوچکاپلوامہ اورسمجھوتہ ایکسپریس واقعہ میں بھارت ملوث ہے۔ بھارت کی جانب سےہم پردباؤڈالاجارہاہے۔

رہنما خالصتان تحریک پرم جیت سنگھ نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے بھارت دنیامیں دہشتگردی پھیلانےمیں ملوث ہے۔ سکھ فیصلے کرچکےہیں وہ پاکستان کیخلاف نہیں لڑیں گے۔ چٹی سنگھ پورہ واقعہ میں بھارت براہ راست ملوث نکلا۔ رہنما خالصتان تحریک پرم جیت سنگھ پما نے کہا کہ بھارتی فوج میں سکھ فوجیوں نےبغاوت کردی ہے۔بھارت میڈیاپرتسلیم کرچکابلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔

پرم جیت سنگھ نے کہا کہ قوم چاہتی ہےاپنےملک کیلئےجدوجہد چلتی رہے۔ بھارت اپنےہی لوگوں کومارکرجمہوریت کی بات کرتاہے۔ انکا کہنا تھا کہ دنیامیں کہیں بھی ایسی مثال نہیں ملےگی۔ ساری دنیاجانتی ہےبھارت میں کس طرح کی جمہوریت ہے۔

editor

Related Articles