عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش، فوری میڈیکل بورڈ اور اسپیشلسٹ علاج کا مطالبہ ، فیصل چوہدری

عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش، فوری میڈیکل بورڈ اور اسپیشلسٹ علاج کا مطالبہ ، فیصل چوہدری

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ طبی معائنے اور علاج میں مزید تاخیر ناقابل قبول ہے، ہر گزرتا گھنٹہ قیمتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی میڈیا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے رپورٹس تشویشناک ہیں اور انہیں فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مستند میڈیکل بورڈ کے ذریعے تفصیلی معائنہ کرایا جائے اور علاج کا عمل بلا تاخیر شروع کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون اور انسانی حقوق کے تحت ہر قیدی کو مناسب طبی سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اگر علاج میں غفلت برتی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب حکومتی حلقوں کی جانب سے تاحال اس بیان پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سیاسی و قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات میں شفاف طبی رپورٹ اور باقاعدہ میڈیکل بورڈ کی تشکیل ہی صورتحال کو واضح کر سکتی ہے۔ فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ جیل رولز کے مطابق کسی بھی قیدی کو طبی سہولت فراہم کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے، لہٰذا جیل حکام اور صوبائی حکومت اس معاملے میں جوابدہ ہیں۔

ان کے مطابق رپورٹس اگر درست ہیں اور طبی مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو یہ ایک سنگین معاملہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہو یا عام قیدی، صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ اگر ڈاکٹرز کی رائے میں علاج بیرون جیل یا بیرون ملک ضروری قرار پاتا ہے تو فیصلہ مکمل طور پر طبی بنیادوں پر ہونا چاہیے، نہ کہ کسی اور مصلحت کے تحت۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے دعوؤں اور عمران خان کی ہمشیرہ کے سابق بیان میں تضاد،سوشل میڈیا پرسوالات

فیصل چوہدری نے مطالبہ کیا کہ بینائی جیسے حساس معاملے پر فوری اور اعلیٰ سطح کا علاج یقینی بنایا جائے۔ اگر بینائی متاثر ہو چکی ہے تو ریکوری کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *