عمران خان کو اسلام آباد کی نئی جیل (نہ کے بنی گالہ) میں بھیجا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی

عمران خان کو اسلام آباد کی نئی جیل (نہ کے بنی گالہ) میں  بھیجا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر نئی جیل دو ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی عدالت سے سزا ہوئی ہے، اس لیے قانونی تقاضوں کے مطابق انہیں نئی اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ نئی جیل میں قیدیوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیر داخلہ کے مطابق جیل کے اندر مکمل طبی مرکز، ایمرجنسی سہولیات، جدید سیکیورٹی سسٹم اور نگرانی کے خصوصی انتظامات موجود ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ نئی جیل میں میڈیکل کی تمام سہولیات میسر ہوں گی، جبکہ نئی جیل میں آنکھوں کا بھی علاج کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش، فوری میڈیکل بورڈ اور اسپیشلسٹ علاج کا مطالبہ ، فیصل چوہدری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *