موٹروے پر سفر کرنے والے خبردار،کون سی گاڑیاں موٹروے پر داخل نہیں ہونے دی جائینگی ؟

موٹروے پر سفر کرنے والے خبردار،کون سی گاڑیاں موٹروے پر داخل نہیں ہونے دی جائینگی ؟

موٹروے پر سفر کرنے والے گاڑی مالکان کے لیے اہم انتباہ جاری کر دیا گیا ہے، اب ناقص اور زائدالمعیاد ٹائروں کے ساتھ سفر کرنے والی گاڑیاں موٹروے پولیس اور متعلقہ اداروں کی کارروائی سے نہیں بچ سکیں گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے ایم نائن پر پیش آنے والے المناک حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے حادثے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری ،رمضان میں سستا آٹا کتنے میں ملے گا ؟قیمت طے ہوگئی، حکومت کا بڑا اعلان

عبدالعلیم خان نے آئی جی موٹرویز کو فوری تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ موٹروے پر داخل ہونے والی ہر گاڑی کے ٹائروں کا معیار یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ زائدالمعیاد، کمزور یا غیر معیاری ٹائروں والی کسی بھی گاڑی کو موٹروے پر سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ اس سلسلے میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو مشترکہ طور پر مؤثر چیکنگ کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے خاص طور پر کمرشل گاڑیوں کی سخت نگرانی پر زور دیا اور کہا کہ بسوں، کوچز اور مال بردار ٹرکوں کے ٹائروں کی باقاعدہ جانچ کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے قبل حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نجی گاڑیوں کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا اور تمام گاڑیوں پر یکساں قوانین کا اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر،عدالت کون سے 6کیسز سننے جارہی؟تفصیلات آگئیں

حکام کے مطابق موٹروے کے داخلی اور خارجی پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف جرمانوں کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور موٹروے پر سفر کے لیے مقرر کردہ معیار ہر صورت نافذ کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *